واشنگٹن ( نیوز ڈیسک)امریکی عدالت نے بھارتی شہری نکھل گپتا پر سکھ رہنما گروپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی سازش کا باضابطہ مقدمہ چلانے کا فیصلہ کر لیا، نکھل گپتا سے ملنے والے 15 ہزار امریکی ڈا لر ضبط کرنے کا حکم بھی دے دیا۔رقم مبینہ طور پر بھارتی سابق انٹیلی جنس افسر کی جانب سے کرائے کے قاتل کو ادا کرنے کے لئے فراہم کی گئی تھی۔