نیو دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ جیگوار گر کر تباہ ہو گیا، جبکہ ایک پائلٹ زخمی اور دوسرا لاپتاث ہو گیا جبکہ جیگوار طیارے کے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی گجرات کے جام نگر میں فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوا، حادثے کے بعد کی ویڈیو میں ملبہ جلتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق لڑاکا طیارے میں سوار ایک اور پائلٹ لاپتہ ہے، ڈسٹرکٹ ایس پی پریم سکھ ڈیلو نے بتایا کہ کریش لینڈنگ کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی،
پولیس اور فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر لاپتہ پائلٹ کی تلاش شروع کر دی۔مقامی لوگ جائے وقوعہ پر جمع ہو گئے جبکہ ویڈیو میں زخمی پائلٹ کو زمین پر پڑا دیکھا جا سکتا ہے، تاہم حادثے کی وجہ کا ابھی تک پتا نہیں چل سکا۔حکام نے بتایا کہ اس واقعے میں کوئی مقامی افراد زخمی نہیں ہوا، مزید کہا کہ طیارہ کھلے میدان میں گرنے کی وجہ سے بڑے حادثے سے بچ گئے۔