نئی دلی:(نیوز ڈیسک)بھارت میں ہندوتوا بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریاستی حکومتوں نے مسلم دشمنی کی انتہا کر دی ۔اترپردیش میں رمضان المبارک کے دوران جمعتہ الوداع اور عید کی نماز پابندی عائد کر دی گئی جبکہ ہریانہ میں حکومت نے عیدالفطرکی چھٹی منسوخ کر دی ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست اترپردیش کی یوگی حکومت نے سنبھل میں عید الفطر اور جمعتہ الوداع کی نمازوں کی سڑکوں پر ادا ئیگی پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سنبھل میں ایس ڈی ایم کی زیر صدارت اجلاس میں اے ایس پی شری چندر اور سی ای او انوج چوہدری نے شرکت کی۔اجلاس میں ایس ڈی ایم نے واضح طورپر عیدالفطر اور جمعتہ الوداع کی نمازوں کی سڑکوں پر ادائیگ پرپابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا۔ اجلاس میں میں کہاگیاکہ عید اور جمعتہ الوداع کی سڑکوں کے علاوں چھتوں اوردیگر کھلے مقامات پر بھی ادائیگی اجازت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ سنبھل ضلع میں یوگی کی بی جے پی حکومت کے مسلم دشمن اقدامات کئی ماہ سے جاری ہیں۔ اس دوران ہندو انتہا پسند بلوائی متعدد مسلمانوں کو شہید کر چکے ہیں۔ادھر ریاست ہریانہ کی بی جے پی حکومت نے مسلم دشمنی کی انتہا کرتے ہوئے عیدالفطر کی چھٹی کو منسوخ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی عیدالفطر کے دن تمام مسلمل سرکاری ملازمین کو دفتر میں حاضر رہنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔بی جے پی حکومت اس فیصلے کاجواز پیش کرنے کیلئے کہاہے کہ یہ فیصلہ مالی سال 2024-25کے اختتام کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ چیف سکریٹری انوراگ رستوگی کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 31مارچ مالی سال کا آخری دن ہونے کی وجہ سے عید کی چھٹی کو ممنوعہ تعطیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔