لکھنو(مانیٹرنگ ڈیسک): بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپورمیں حجاب پہننے والی تقریباً 10 مسلم لڑکیوں کو دسویں جماعت کے کے امتحان میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لڑکیوں کو سروودیا انٹر کالج میں امتحان میں شامل ہونے سے روک دیا گیا اور وہ مایوس ہو کر گھروں کو لوٹ گئیں۔ایک طالبہ نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ جب وہ کیمپس میں داخل ہوئیں تو انکے ساتھ بدتمیزی کی گئی اورحجاب اتارنے کو کہا گیا۔ جب ہم نے اپنا حجاب اتارنے سے انکار کیا تو اہم سے کہا گیا اگر ہم نے ہدایت پر عمل نہ کیا تو ہمیں امتحان میں ببیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ہم نے والدین کے ہمراہ اس معالے پر پرنسپل سے بھی بات کی لیکن ہماری کسی نے نہ سنی ۔.