ممبئی:(نیٹ نیوز)بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلم مخالف ریلی نکالی اور ایک مسلمان شخص کی دکان نذر آتش کر دی۔ اتوار کے روز دوبئی میں ہونے والے پاک بھارت کرکٹ میچ کے دوران علاقے میں ” پاکستان زندہ باد“ کے نعرے لگائے گئے تھے جس پر ہندوﺅں نے مسلمانوں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مہاراشٹر کے سندھو درگ ضلع کے مالوان گاو¿ں میں دو افراد کی جانب سے ”پاکستان زندہ باد“ کے نعرے لگانے کے بعد کشیدگی پیدا ہوئی اور ہندوﺅں نے مسلمانوں کے خلاف مظاہرے کیے۔ پولیس نے بعد ازاں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والے دونوں افراد کو گرفتار کر لیا۔ہندوﺅں نے نعرے لگانے والے دو افراد کی ایک مشترکہ دکان بھی بلڈوزر کے ذریعے منہدم کردی۔