لکھنو:(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں بی جے پی کی زیر اقتدار ریاست اتر پردیش میں ہندو انتہاپسندوں نے تین مسلمان خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کی برہنہ پریڈ کروائی ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع کشی نگر کے علاقے وا نورنگیا میں پیش آیا۔ہندو انتہاپسندوں نے خواتین پر حملہ کیا، انہیں زبردستی گھر سے باہر نکلا اور ان کے کپڑے نذرآتش کردیے جس کے بعدانہیںبرہنہ گائوں میں گھمایاگیا۔انتہا پسندوں نے ان کی ویڈیوبھی بنائی۔اس دوران گائوں کے لوگ خاموش تماشائی بنے رہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت اقلیتوں خاص طورپر مسلمانوںکے لیے ایک خطرناک جگہ بن چکا ہے جنہیں مسلسل تشدد اورامتیازی سلوک کا سامنا ہے ۔ اس کے علاوہ بھارت میںخواتین کے تحفظ کے حوالے سے تشویش بڑھ رہی ہے جہاںہر روز خواتین پرتشدد اورحملوں کی خبریں آتی رہتی ہیں۔