ڈھاکہ(نمائندہ خصوصی):بنگلا دیش نے بھارت میں اپنے ججوں اور عدالتی افسران کے لیے ہونے والا تربیتی پروگرام منسوخ کر دیاہے کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تربیتی سیشن فروری میں شیڈول تھا جس میں 50 بنگلا دیشی ججوں اور عدالتی افسران نے شرکت کرنی تھی۔اس تربیتی پروگرام کے اخراجات بھارت نے ادا کرنے تھے۔یہ انکشاف وزارت قانون، انصاف اور پارلیمانی امور کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکلر میں کیا گیاہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش نے سپریم کورٹ کی ہدایات پر تربیتی سیشن میں شرکت منسوخ کی ہے۔بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان یہ معاہدہ شیخ حسینہ کے دورِ حکومت میں طے پایا تھا۔نامزد اہلکاروں میں اسسٹنٹ ججز، سینئر اسسٹنٹ ججز، جوائنٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور دیگر افسران شامل تھے ۔محمد یونس کی سربراہی میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں ۔