بھوپال(نیٹ نیوز) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ایک مندر میں ایک 12 سالہ لڑکی کو اجتماعی آبروریزی کا نشانہ بنایا گیا۔ لڑکی کو بدترین تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا۔
12سالہ لڑکی کو مند ر کے ٹرسٹ کے وابستہ دو افراد نے اجتماعی عصمت کا نشانہ بنایا۔ عصمت دری کا یہ واقعہ مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا کے شہر میہار کے ایک مشہور مندر میں پیش آیا۔
لڑکی کو ہسپتال داخل کرایا گیا ہے ۔ پلیس نے کہا کہ کہ ملزمان کی شناخت رویندر کمار روی اور اتل بھدولیا کے نام سے ہوئی ہے۔