کولکتہ:(نمائندہ خصوصی)بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک کمانڈر نے ریاست مغربی بنگال میں ایک نوجوان ماہی گیر کو بےرحمی سے مارا پیٹا اور زخمی کردیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع کے پراش پور گاوں کے ایک 20 سالہ ماہی گیر انور منڈل کو وحشیانہ طریقے سے مارا پیٹا گیا اور بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے اس کا ماہی گیر کار ڈ بھی ضبط کرلیا۔