نئی دلی (نمائندہ خصوصی): بھارت نے اپنے پہلے ہائپر سونگ میزائل کا تجربہ کر لیا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزیر دفاع نے آج (اتوار) کہا کہ بھارت نے جوہری ہتھیاروں سے لیس اپنے پہلے ہائپرسونک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ کرکے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔بھارت کا میزائل مشرقی ساحل کے قریب جزیرہ عبدالکلام سے چھوڑا گیا۔بھارت کے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک میزائل رات کے وقت گر رہا ہے جس سے آگ کے شعلے بھڑک رہے ہیں۔یہ تجربہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب چند روز قبل چین نے ایک ایئر شو میں اپنی بڑھتی ہوئی ہوا بازی کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا تھا، جس میں جے 35 اے اسٹیلتھ لڑاکا طیارے اور حملہ آور ڈرونز کی نمائش کی گئی تھی۔ہائپرسونکس میزائل ایک نئی ٹیکنالوجی ہے ، یہ مزائل نیچے پرواز کرتے ہیں اور بیلسٹک میزائلوں کے مقابلے میں انکا سراغ لگانا مشکل ہوتا ہے ، یہ زیادہ تیزی سے ہدف تک پہنچ سکتا ہے اور پرواز کے دوران بھی اسکا ہدف تبدیل کیا جاسکتا ہے۔قبل ازیںامریکہ، روس، چین اور شمالی کوریا نے ہائپر سونک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے ۔