ولنگٹن:(مانیٹرنگ ڈیسک )نیوزی لینڈنے بھارت کے تمام تر اعتراضات مسترد کرتے ہوئے سکھس فار جسٹس کو” خالصتان ریفرنڈم “کے انعقاد کی اجازت دے دی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نیوزی لینڈ حکومت کی اجازت کے بعد کل بروز اتوار آکلینڈ میں خالصتان ریفرنڈم ہوگا۔کلینڈ کی مقامی حکومت اور پولیس نے سکھ کمیونٹی کو ریفرنڈم کے انعقادکی یقین دہانی کرائی ہے۔ ریفرنڈم کا انعقاد آکلینڈ کے مرکزی علاقے اوٹی اسکوائر پر ہوگا جس کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔قبل ازیں برطانیہ ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے شہروں میں بھی ایسے ریفرنڈم منعقدکیے جا چکے ہیں۔سیاسی مبصرین کہنا ہے کہ ریفرنڈم سے بھارت اور نیوزی لینڈ کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔سکھس فار جسٹس (ایس جے ایف) امریکہ میں قائم آزادی پسند تنظیم ہے جو بھارت میں خالصتان کے قیام کیلئے متحرک ہے۔