نئی دہلی ۔(مانیٹرنگ ڈیسک ):بھارتی ریاست اترپردیش کے مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج کے نوزائیدہ انتہائی نگہداشت یونٹ میں آگ لگنے سے 10 شیر خوار بچے ہلاک جبکہ 16 زخمی ہو گئے ۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ہسپتال حکام نے بتایا کہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع جھانسی میں واقع مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج کے نوزائیدہ انتہائی نگہداشت یونٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس سے 10 بچے ہلاک ہو گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ یونٹ میں اس وقت 54 بچے داخل تھے جن میں سے 35 کو ریسکیو کر لیا گیا جبکہ 16 کی حالت تشویشناک ہے ۔