نئی دلی(نمائندہ خصوصی):بھارتی ریاست بہار کے شہربھاگلپور میں ہندوتوا بلوائیوں نے ایک مسجد کی بے حرمتی کرتے ہوئے اس پر زعفرانی اور اسرائیلی جھنڈے لہرادیے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ للمٹیہ پولیس اسٹیشن کے علاقے تمتم چوک کے قریب ہنوئوں کی کالی وسرجن یاترا کے دوران پیش آیا۔واقعے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں ہندوتوا نتہاپسندوں کو مسجد کے گنبد پر زعفرانی اور صیہونی جھنڈے لہراتے ہوئے دکھایاگیا ہے۔سوشل میڈیا پرشیئر کی گئی ویڈیو کے ساتھ مسلم مخالف توہین آمیز گانے بھی شامل کئے گئے ہیں ۔علاقے کی صورتحال سخت کشیدہ ہے ۔ پولیس نے صورتحال پر قابوپانے کیلئے فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کردیاہے۔ واقعے کے خلاف مسلمانوں میں شدید غم وغصہ پایاجاتا ہے اورانہوں نے اس واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔