ممبئی:(نیٹ نیوز)بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے ریاست مہاراشٹر میں چار افراد کونکسل باغی قراردیکر قتل کر دیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے ریاست کے ضلع گڈچرولی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ان افراد کو قتل کیا۔بھارتی پولیس نے ہلاکتوں کا جواز پیش کرنے کے لیے انہیں نکسل باغی قرار دیدیا ہے جو بھارت سے آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ادھر بھارتی فوج کے ایک ریٹائرڈ اہلکار نے ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے گائوں لاہوسارا میں اپنے والد بنی سنگھ کو گولی مار کر ہلاک کر دیاہے ۔