(مانٹرنگ ڈیسک )نئی دہلی بھارت میں ہندوتوا گروپوں نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس اور شریک پروڈیوسر زی اسٹوڈیو کو اپنے پلیٹ فارم سے تامل فلم ’اناپورانی‘ ہٹانے پر مجبور کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اداکاروں اور پروڈیوسرز کے خلاف بریانی پکانے اور نماز کی ادائیگی سمیت کچھ مناظر پر بھی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔Netflix، جس نے 29 دسمبر کو فلم کی سٹریمنگ شروع کی تھی، نے 10 جنوری کو اسے اپنے پلیٹ فارم سے بعد ہٹا دیا۔ فلم کے خلاف پولیس میں شکایت ، وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل نے درج کروائی ہے۔ فلم کے شریک پروڈیوسرنے دونوں ہندو تو اجماعتوں کو ایک خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ انکی شکایت پر Netflix سے فلم کو فوری طور پر ہٹالیا گیا ہے۔فلم کے اداکاروں اور میکرز کے خلاف مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔