نیویارک:(مانٹرنگ ڈیسک )امریکہ کے شہر کیلی فورنیا میں واقع ایک مند ر میں وزیر اعظم نریند مودی اور ہندو مخالف نعرے تحریر کئے گئے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گزشتہ دس دنوں میں امریکہ میں یہ دوسرا واقعہ ہے جب کسی مندر کے باہر ہندو مخالف نعرے تحریر کئے گئے ہیں ۔ تازہ واقعے میں کیلیفورنیا کی سیکرامنٹو کائونٹی میں واقع سوامی نارائن مندر کے باہر ہندو مخالف نعرے درج کئے گئے ہیں اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دہشت گرد قراردیاگیا ہے ۔مندر کے باہر بورڈ پر درج تحریروں میں ”ہندوئوں کو واپس جانے ”کیلئے کہاگیا ہے ۔ مندر سے منسلک پائپ لائن کو بھی کاٹ دیاگیاہے۔ واقعے کے بعد مندر کے اندر اور باہر حالات کشیدہ ہیں۔سے قبل نیویارک کے ایک مندر میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جہاں توڑ پھوڑ کے علاوہ ہندو مخالف نعرے بھی درج کئے گئے تھے ۔