نئی دلی: (نیوز ڈیسک )مودی کی بھارتی حکومت نے اروناچل پردیش ، آسام اور ناگالینڈ ریاستوں میں کالے قانون آر مڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ میں مزید 6ماہ کی توسیع کر دی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزارتِ داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں ریاست اروناچل پردیش کے تیراپ، چنگلانگ اور لانگڈنگ اضلاع میں جبکہ آسام کی سرحد سے متصل نمسائی، مہادیوپوراور چوکھم پولیس اسٹیشنوں کی حدود میں کالے قانون آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ میں6ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔وزارتِ داخلہ نے ایک اور اعلامیہ میں کہاہے کہ ناگالینڈ کے 8اضلاع دیماپور، نیولینڈ، چوموکیدیما، مون، کیپھیت، نوکلات، پھیک اور پیرین کے علاوہ 5دیگر اضلاع مختلف علاقوں میں بھی کالے قانون افسپا میں 6ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔اس قانو ن کے تحت بھارتی فورسز کو شہریوں کے قتل عام اور، عدالتوں پیش کئے بغیر طویل عرصے تک گرفتاریوں کی کھلی چھوٹ اور انسانی حقو ق پامالیوں پر مکمل استثنیٰ حاصل ہے ۔
=