بنگلورو:(مانٹرنگ ڈیسک )انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بمبئی، کانپور، اور آئی آئی ایس سی بنگلورو سمیت کئی اعلیٰ بھارتی تعلیمی اداروں کے 13سو سے زائد طلباءاور فیکلٹی ارکان نے ریاست کرناٹک کے دارلحکومت بنگلورو میں کل(23ستمبر) ہونے والے ”انڈیا-اسرائیل تجارتی اجلاس“ کی مخالفت کرتے ہوئے اس حوالے سے اپنے دستخط شدہ ایک مشترکہ خط جاری کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خط میں اسرائیل کی طرف سے غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔دستخط کنندگان نے حکام پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اپنی وابستگی پر نظر ثانی کریں اور اجلاس منسوخ کریں۔ طلباءنے خط میں لکھا کہ یہ اجلاس فلسطین میں اسرائیل کی طرف سے جاری نسل کشی کی حمایت کے مترادف ہے۔ انہوںنے خط میں اسرائیل کیطرف سے غزہ میں یونیورسٹیوں کی تباہی اور صحت کے مراکز پر وحشیانہ بمبار ی کا بھی ذکر کیا۔طلبانے اسرائیل بھارت بزنس سمٹ سپانسر کرنے پر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (آئی آئی ایس سی) کی بھی مذمت کی۔طلباءنے واضح کیا کہ مذکورہ اجلاس غزہ میں جاری اسرائیلی سفاکیت کی حمایت کے مترادف ہو گا جہاں 40ہزار کے لگ بھگ شہری ہلاک بمبار ی کا نشانہ بنے ہیں۔