نئی دلی(مانٹرنگ ڈیسک ):بھارت نے جنوبی ایشیا میں اپنا جنگی جنون اور خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ جاری رکھتے ہوئے کم فاصلے تک زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل وی ایل ایس آر ایس اے ایم کا تجربہ کیا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی بحریہ نے اڈیشہ کے ساحل پر چاندی پورٹیسٹ رینج سے میزائل کا تجربہ کیا ۔بھارتی وزارت دفاع کے مطابق میزائل کو عمودی لانچر سے فائر کیا گیااورس نے کم بلندی پر فضائی اہداف کو نشانہ بنایا۔ میزائل نے ہدف کا سراغ لگا کر اسے تباہ کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت نے بیلسٹک میزائل اگنی 4 کا تجربہ بھی کیا تھا-