لکھنو:(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس نے یادو برادری سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ شخص منگیش یادو کو ایک فرضی مقابلے میں ہلاک کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے نگیش کو 3 ستمبر کو حراست میں لیا تھا۔ مقتول کے اہل خانہ نے کہا ہے پولیس نے منکیش کو جعلی مقابلے میں قتل کیا۔پولیس نے منکیش پر ڈکیٹی کا الزام عائد کیا تھا ۔سماج وادی پارٹی اور حزب اختلاف کی دیگر جماعتوں نے کہا ہے کہ پولیس یادو برادری اور مسلمانوں کو نشانہ بنانے کیلئے جعلی مقابلوں کا ڈرامہ رچاتی ہے۔منکیش کے جعلی مقابلے میں قتل سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے ۔سماج وادی پارٹی نے پولیس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔