پیرس:پیرس اولمپکس میں شریک بھارتی ریسلر انتم پنگھل اور ان کی ٹیم کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر پیرس سے ڈی پورٹ کیاجارہاہے جس سے بھارت کو عالمی سطح پر سخت حزیمت کا سامنا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اولمپک ایسوسی ایشن نے ایک سرکاری بیان میں اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے ۔ بھارتی ریسلر انتم پنگھل کی بہن ان کا ایکریڈیشن کارڈ استعمال کرتے ہوئے اولمپک ولیج گیمز میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑی گئی ہیں جس کے بعد انتم پنگھل اور انکی ٹیم کو پیرس سے ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ بھارتی ریسلر کی بہن کو حراست میں لے لیاگیاہے اورنظم و ضبط کی بڑی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی ریسلر اور ان کی ٹیم کو ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔ ایتھلیٹ کا اپنا ایکریڈیشن کارڈ کسی کو دینا ڈسپلن کی ایک بڑی خلاف ورزی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریسلر کی بہن کو پکڑے جانے کے بعد پولیس اسٹیشن لے جایا گیا اورنتم پنگھل کو بھی پولیس نے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا ہے ۔بھارتی ریسلر کے ذاتی سپورٹ اسٹاف نے بھی ایک مرتبہ ٹیکسی ڈرائیور کو ادائیگی نہیں کی تھی جس پر ڈرائیور نے پولیس بلا لی تھی۔ایک اور بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگٹ زیادہ وزن کے باعث پہلے ہی پیرس اولمپکس کے فائنل سے باہر ہو چکی ہیں۔