نئی دلی:(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت میں نئی دلی کی ایک عدالت نے شراب پالیسی اسکینڈل کیس میں گرفتار نئی دلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال کی عدالتی حراست میں توسیع کر دی ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نئی اروند کیجریوال کو تہاڑ جیل سے دلی کی رائوس ایونیو کورٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیاگیا۔ عدالت کی خصوصی جج کاویری باویجا نے سی بی آئی کیس میں ارند کیجریوال کی عدالتی تحویل میں 9 اگست تک اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں 13 اگست تک توسیع کردی۔پیر کو دلی ہائی کورٹ اروند کیجریوال کی طرف سے دائر ضمانت کی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کیاتھا۔عدالت نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے علاوہ عام آدمی پارٹی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اورایک اورلیڈر کے کویتا کی ایکسائز پالیسی کیس میں عدالتی تحویل میں بھی توسیع کی۔واضح رہے کہ اروند کیجریوال کو تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 21مارچ کو شراب پالیسی اسکینڈل میں گرفتار کیا تھا۔