حیدرآباد:(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی ریاست حیدرآبادکے شہر معین آباد کے گائوں چلکورہندوتوا بلوائیوں نے قطب شاہی دور کی تاریخی مسجد کو شہید کردیا ہے ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہندو انتہاپسند تنظیم بجرنگ دل کے غنڈوں نے مسلمانوں کو دھمکی دی ہے کہ اگر مسجد کو دوبارہ تعمیر کرنے کی کوشش کی گئی تو انہیں سنگین نتائج کاسامنا کرنا پڑے گا اور مسجد کودوبارہ شہید کردیاجائیگا۔مسجد کی شہادت کے بعد وقف بورڈ کے چیئرمین نے دوبارہ مسجد تعمیر کرنے کا وعدہ کیا تھا۔بجرنگ دل نے مسجد کے سنگ بنیاد کے خلاف معین آباد میں احتجاج کیاہے اور مسلمانوں کو دھمکی دی کہ اگر مسجد کو دوبارہ تعمیر کی کوشش کی گئی توسے ایک بارپھر شہید کردیاجائیگا۔بجرنگ دل کے احتجاج کے پیش نظر علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔گزشتہ روز بجرنگ دل کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے ایک مندر میں جمع ہوکر مسجد کی تعمیر نو کے خلاف احتجاج کیا۔