بھونیشور ( نیٹ نیوز )بھارت میں اونچی ذات کے ہندوﺅں کی دلتوں اور دیگرنچلی ذات والوں سے نفرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ریاست اڈیسہ میں ایک شمشان گھاٹ(مردے جلانے کی جگہ) کو صرف برہمنوں کے لیے مخصوص کر دیا گیاہے۔زرائح کے مطابق ریاست کے علاقے کیندرپاڑا ہزاری باغیچہ میں واقع اس سرکاری شمشان گھاٹ پر باقاعدہ بورڈ لگادیا گیا ہے جس پر’صرف برہمنوں کیلئے“ لکھا گیا ہے۔ شمشان گھاٹ پر نسل پرستانہ بورڈ کیوجہ سے تنازعہ شروع ہو گیا ہے اور لوگ اسے آئین کی خلاف ورزی قرار دے رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس شمشان گھاٹ کی حال ہی میں نو تعمیر کرائی گئی ہے اور متنازعہ بورڈ لگا دیا گیا۔دلت سیاسی رہنماﺅں اور کارکنوں نے اس معاملے پر شدید ناراضگی ظاہر کی ہے۔ اڈیسہ دلت سماج کے ضلع صدر ناگیندر جینا کا کہنا ہے کہ ”جب مجھے اس بارے میں پتہ چلا تو میں حیران رہ گیا، سرکار نے نسلی تفریق کو فروغ دے کر قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔