میرٹھ:(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں ایک مسلمان شاعرہ شبینہ ادیب بھارتیہ جنتاپارٹی کے رہنماﺅں کے اعتراض پر ایک مشاعرے میں شرکت نہیں کر سکیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شبینہ ادیب کو ہفتہ کے روز نوچندی میلہ میں سالانہ کل ہند مشاعرہ میں اپنا کلام سنانا تھا۔ سابق وزیر اور جنرل سکریٹری راشٹریہ لوک دل معراج الدین احمد نے جو مشاعرے کی انتظامی کمیٹی کے صدر تھے، کہا ہے کہ شبینہ کو ایک ساز ش کے تحت مشاعرے میں شرکت سے روک دیا گیاجو انتہائی افسوسناک ہے۔