امپھال:(مانیٹرنگ ڈیسک )شورش زدہ بھارتی ریاست منی پورمیں پولیس نے مختلف اضلاع میں چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 69افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے ریاست کے مختلف علاقوں سے 69مشتبہ افراد کو تعزیرات ہند کی متعدد دفعات کے تحت گرفتار کیا ہے۔ریاست میں گزشتہ سال مئی میں میتی اور کوکی قبائل کے درمیان پر تشدد واقعات میں دو سو سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے ہیں۔ ریاست کے حساس علاقوں میں بڑی تعداد میں بھارتی فورسز تعینات ہیں جبکہ مختلف مقامات پر فورسز کی 123چوکیاں بھی قائم کی گئی ہیں ۔