نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک ):بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں ہندو انتہاپسندوں کے ایک گروپ نے تین ہندو سادھوئوں کوغلطی سے مسلمان سمجھ کران پرحملہ کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سنیل کمار، گورو کمار اور گوپی ناتھ نامی یہ سادھو علاقے میں بھیک مانگ رہے تھے جب ان پر حملہ کیا گیا۔پولیس کی تفتیش میں سادھوئوں پر مسلمان ہونے کے الزامات بے بنیاد پائے گئے تاہم حملہ آوروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔