نئی دلی:(مانیٹرنگ ڈیسک )مودی کے بھارت میں مسلمانوں کا جینا اجیرن ہو گیا ہے اور بی جے پی کے غنڈے مسلمانوں کو کھلے عام قتل عام کی دھمکیاں دینے لگے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مودی سرکار ہندو توا کے حامیوں کی آلہ کار بنی ہوئی ہے۔ کبھی گائے کے گوشت اور کبھی دوسرے حیلے بہانوں سے مسلمانوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ حال ہی میں بی جے پی کے رہنما نے نئی دہلی کے علاقے کالکاجی میں ایک بچھڑے کی لاش ملنے کے بعد 48گھنٹوں کے اندر اندر دو لاکھ مسلمانوں کو قتل کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔ بی جے پی لیڈر کے اس بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔علاقے میں شدید خوف ودہشت کے ماحول کی وجہ سے مسلمان وہاں سے نقل مکانی پر مجبور ہیں۔