نئی دلی: (نمائندہ خصوصی ):بھارت میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے 25 جون کو ‘سمودھن ہتیا دیوس’ (یوم آئین ہند)قرار دینے پر وزیر اعظم نریندر مودی پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ 10 سال میں مودی حکومت نے ہر روز آئین کے قتل کا "جشن” منایاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ملکارجن کھڑگے نے ایک بیان میں کہاکہ مودی جی نے ملک کے ہر غریب اور محروم طبقے سے اسکی عزت نفس چھین لی ہے۔انہوں نے کہاکہ جب مدھیہ پردیش میں ایک بی جے پی لیڈر قبائلیوں پر پیشاب کررہا تھا یا جب پولیس اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں ایک دلت لڑکی کو زبردستی زبردستی جلا دیتی ہے تو کیایہ آئین کا قتل نہیں ہے؟ انہوں نے کہاکہ آئین کا قتل اس وقت ہوتا ہے جب ہر 15منٹ میں دلتوں کے خلاف کوئی بڑا جرم ہوتا ہے اور ہر روز چھ دلت خواتین کی عصمت دری کی جاتی ہے۔ملکار جن کھڑگے نے مزید کہا کہ آئین کا قتل اس وقت ہوتا ہے جب اقلیتوں کو غیر قانونی بلڈوزر انصاف کا نشانہ بنایا جاتا ہے، صرف دو سال میں ڈیڑھ لاکھ کھروں کو بلڈوزر سے گراکر 7لاکھ38ہزارافراد کو بے گھر کر دیا جاتا ہے۔