امپھال(مانیٹرنگ ڈیسک ):شورش زدہ بھارتی ریاست منی پورمیں پولیس کی طرف سے مختلف اضلاع میں چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران گرفتاریوںکا سلسلہ جاری ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے ریاست کے مختلف اضلاع کے حساس اور دشوار گزار علاقوں میں چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کیں اور تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کی خلاف ورزی پر51افراد کوگرفتار کیا ہے ۔شورش زدہ ریاست منی پور میں گزشتہ سال مئی میں کوکی اورمیتی قبائل کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کے بعد تشدد کے واقعات میں دوسو سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی اور بے گھر ہو چکے ہیں ۔ ریاست کے حساس علاقوں میں بھارتی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے۔ پولیس کے مطابق منی پور میں امن و امان کی فضا کو برقراررکھنے کیلئے مختلف اضلاع کے حساس علاقوں بشمول پہاڑیوں اور وادی میں 124چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔