ممبئی:(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں ممبئی ہائیکورٹ نے کالج انتظامیہ کی طرف سے مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی کے فیصلے میں مداخلت سے انکار کردیاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کالج میں حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف 9مسلم طالبات نے ممبئی ہائیکورٹ نے ایک درخواست دائر کی تھی ۔جسے عدالت نے خارج کردیاہے۔ ممبئی کے ایک کالج نے مسلم طالبات کے حجاب، نقاب، برقع اور کیپ پہننے پر پابندی عائد کی تھی جس کے خلاف طالبات نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ درخواست گزار طالبات کا مطالبہ تھا کہ کالج میں حجاب پر پابندی مذہبی آزادی کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہے۔