نئی دہلی:(مانیٹرنگ ڈیسک )
بھارتی دارلحکومت نئی دلی کے جنتر منتر پر سینکڑوں لوگ فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہوئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہری حقوق اور طلبہ تنظیموں کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے میں ” فلسطینیون نسل کشی “ کی مذمت کی گئی اور اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ( سی پی آئی-ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری اور دہلی کے ڈپٹی میئر آلے محمد اقبال نے بی جے پی کی بھارتی حکومت کی اسرائیل کی حمایت پر تنقید کی اور جارحیت کو روکنے کے لیے بین الاقوامی دباو¿ کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے لگائے ۔ انہوں نے پلے کارڈز اور فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے ۔