نئی دلی:(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیراعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ پوری انتخابی مہم میں مودی جی نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر کے وزیراعظم کے عہدے کے وقار کو مجروح کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ملکار جن کھڑگے نے نئی دلی میں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پوری انتخابی مہم کے دوران صرف اپنی تعریف کی، بے روزگاری اور مہنگائی جیسے عوامی مسائل کو نظر انداز کیا۔ انہوںنے کہاکہ مودی جی نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرکے وزیر اعظم کے عہدے کے وقار کو مجروح کیا ہے ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ انتخابی مہم کے دوران مودی جی نے عوامی مسائل کونظر انداز کر کے اپنی تعریف کی اور اپوزیشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔