نئی دہلی(نیٹ نیوز ) ٹیکسی ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں غلطی سے 90 ارب روپے (9 ہزار کروڑ) منتقل کردیے گئے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق انتہائی حیران کن واقعہ بھارت میں پیش آیا، جہاں ایک بینک کے عملے نے غلطی سے ٹیکسی ڈرائیور شہری کے اکاؤنٹ میں معمولی نہیں، 9 ہزار کروڑ روپے ( جو تقریباً 90 ارب روپے) بنتے ہیں، منتقل کردیے۔چنئی میں واقعی بینک کے عملے کی جانب سے غلطی سے رقم منتقل ہوئی، جس پر ٹیکسی ڈرائیور راج کمار نے اسے پہلے تو فراڈ سمجھا، تاہم تصدیق کے لیے اور خود کو یقین دلانے کے لیے اس نے اس خطیر رقم میں سے 21 ہزار روپے اپنے ایک دوست کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کیے جس میں وہ کامیاب رہا تاہم حیرانی سے اس کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔بڑی رقم کی منتقلی کے تھوڑی دیر بعد بینک انتظامیہ کو رقم غلط اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہونے کا پتا چلا تو انہوں نے رقم واپس اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کی۔ واقعے کے بعد بینک کے اعلیٰ ترین افسر نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا، جس میں انہوں نے اس فیصلے کی وجہ ذاتی وجوہات بیان کی تھیں۔