نئی دہلی( نیوز ڈیسک )بھارتی حکومت نے آرمی چیف جنرل منوج پانڈے کی مدت ملازمت میں ایک ماہ کی توسیع کردی۔تقریوں سے متعلق کابینہ کمیٹی نے 26 مئی کو جنرل منوج سی پانڈے کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی رولز 1954 کے مطابق آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کی عمر 30 جون کو مکمل ہوگی۔جنرل پانڈے نے اپریل 2022 میں بھارتی فوج کی قیادت سنبھالی تھی جبکہ اس سے قبل وہ آرمی سٹاف کے نائب سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔6 مئی 1962 کو پیدا ہونے والے جنرل پانڈے دو سال سے زیادہ عرصے تک 29 ویں آرمی چیف رہے ہیں۔