نئی دلی:(مانیٹرنگ ڈیسک )
بھارتی دارالحکومت دلی میں ہندوتوا غنڈوں نے ایک 55 سالہ دلت خاکروب کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے جئے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہندو توا غنڈوں نے خاکروب کواس وقت گھیر لیا جب وہ قرول باغ کے علاقے میں اپنے کام پر جارہا تھا۔ غنڈوں نے اس پر جئے شری رام کا نعرہ لگانے کیلئے دباﺅ ڈالا ۔ اس نے جب ہچکچاتے ہوئے صرف رام رام کہا تو غنڈوں نے اس پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں شدیدزخمی ہوا۔دہلی میں بھیم آرمی (دلتوں کے حقوق کی ایک تنظیم) نے واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے ذات پات کے امتیاز اور مذہبی عدم رواداری کا ایک خوفناک مظاہرہ قرار دیا۔