نئی دلی: (مانیٹرنگ ڈیسک )
بھارت میں عام آدمی پارٹی نے کہا ہے کہ بی جے پی نے دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی )کے میئر کے عہدے پر دلت برادری سے تعلق رکھنے والے شخص کو بیٹھنے سے روکنے کیلئے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کے ذریعے کارپوریشن کے نتخابات ملتوی کرائے ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے ایک بیان میں کہا کہ آئین ہمیں حق دیتا ہے کہ کوئی دلت بھی پانچ برس میں ایک مرتبہ میئر کی کرسی پر بیٹھے ، لیکن دلت مخالف ذہنیت کے حال بی جے پی کے لوگوں نے آئین کو نظر انداز کرتے ہوئے دلت کو کرسی پر بیٹھنے نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے دلی میں میئر کا الیکشن ملتوی کرایا اور کہا کہ دلت کا بیٹا میئر کرسی پر نہیں بیٹھ سکتا، دلت کا بیٹا بیٹھا تو میئر کی کرسی ناپاک ہو جائے گی۔عام آدمی پارٹی کے رہنما نے کہا کہ بی جے پی نے الیکشن ملتوی کرانے کیلئے دلی کے لیفٹیننٹ گورنر کو استعمال کیا۔