گورداسپور: بھارتی ریاست پنجاب میں بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک اہلکار نے خودکشی کر لی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بی ایس ایف کی 113ویں بٹالین کے اہلکار راجبیرسنگھ نے ریاست کے دھرم کوٹ رندھاوا گاوں کے قریب خودکشی کر لی۔ خود کشی کرنے والا اہلکار مقبوضہ جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔