نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک ): عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنماﺅں اورکارکنوں نے پارٹی سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف ایک روز بھوک ہڑتال کی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عام آدمی پارٹی بھارتی ریاستوں کے علاقہ نیو یارک، بوسٹن، لاس اینجلس، واشنگٹن ڈی سی، ٹورنٹو، میلبورن اور لندن وغیرہ میں بھی کیجریوال کی گرفتاری کیخلاف بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے گی۔یا درہے کہ نریندر مودی کی بھارتی حکومت نے عام انتخابات سے پہلے پہلے اپنے سیاسی فائدے کیلئے جہاں ملک میں اقلیتوں ٰخاص طور پر مسلمانوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لائی ہے وہیں حزب اختلاف کے خلاف بھی اپنا گھیرا تنگ کر دیا ہے ۔