لندن:(مانیٹرنگ ڈیسک )برطانوی روزنامے گارڈین نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ بھارتی حکومت نے غیر ملک سرزمین پر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے نام پرپاکستان میں مختلف افراد کو قتل کیاہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برطانوی روزنامے نے اپنی رپورٹ میں یہ انکشاف بھارتی اور پاکستانی انٹیلی جنس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کیا ہے ۔ رپورٹ میں دونوں ممالک کے انٹیلی جنس حکام کے انٹرویوز اور پاکستانی تفتیش کاروں کی طرف سے شیئر کئے گئے دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاگیاہے کہ کس طرح بھارت کی غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی نے 2019 کے بعد مبینہ طور پر بیرون ملک لوگوںکو قتل کیا۔بھارت کی بدنام زمانہ ایجنسی، ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ(را) براہ راست بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے کنٹرول میں ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت بیرون ملک ان لوگوں کو نشانہ بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جنہیں وہ اپنا دشمنی سمجھتا ہے۔ رپورٹ میں امریکہ اور کینیڈا کی جانب سے بھی بھارت پر اپنے ممالک میں سکھ کارکن ہر دیپ سنگھ نجر کے قتل اور ایک اور سکھ لیڈر پر قاتلانہ حملے کی سازش کا حوالہ دیاگیاہے۔رپورٹ میں دعویٰ کیاگیاہے کہ 2020کے بعد سے بھارت نے20افراد کو بیرون ملک قتل کیا ہے ۔ اگرچہ بھارت پرپہلے غیر سرکاری طور پربیرون ملک قتل کے واقعات کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں تاہم یہ پہلا موقع ہے جب بھارتی انٹیلی جنس عہدیداروں پر بیرون ملک قتل کے واقعات کے میں براہ راست طورپرراکے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔اخبار نے دو الگ الگ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سینئر عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سے اب تک 20افراد کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ انہوں نے ان واقعات کی تفتیش پاکستانی سرزمین پر اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے بھارتی جاسوسوں کی طرف سے کی جانے والی کارروائیوں کو تفصیلات سامنے آئی ہیں۔