دہرادون: بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہندو تواغنڈوں کیطرف سے اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کے خلاف کارروائیوں میں دن بہ تیزی آرہی ہے ۔ ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں مسلمان سخت خوف و دہشت کا شکار ہیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اتر اکھنڈ بھی دیگر کئی ریاستوں کیطرح ہندو جنونی پارٹی بی جے پی کے تفرقہ انگیز نظریے کی لپیٹ میں ہے۔ رپورٹس بتاتی ہیں کہ بی جے پی کے بنیاد پرست ایجنڈے کا مقصد ریاست میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کا صفایا کرنا ہے ۔ بی جے پی رہنما مسلمانوں کو ریاست سے نکال باہر کرنے کی کھلے عام دھمکیاں دے رہے ہیں۔کچھ عرصہ قبل ریاست کے علاقے ہلد وانی میں مسلمانوں کے گھر ، مساجد منہدم کی گئیں ۔ اس دوران مسلمانوں پر پولیس کی فائرنگ سے چھ مسلمانوں کی جانیں چلی گئیں۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت طاقت کا غلط استعمال اور مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے بنیادی حقوق کو پامال کر رہی ہے۔