نئی دلی:(نیوز ڈیسک)بھارت میں نریندر مودی نے الیکشن قریب آنے کے ساتھ ہی اپنی مقبولیت بڑھانے کے لیے سری لنکا سے سفارتی جنگ چھیڑ دی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مودی حکومت نے انتخابات سے قبل اپنی مقبولیت میں اضافے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے سری لنکا پر کچھہ تھیوو جزیرہ بھارت کے حوالے کرنے کیلئے دبائو ڈالنا شروع کردیا ہے ۔ بھارت سری لنکا کو جزیرہ اسکے حوالے کرنے کے بدلے مالی امداد کی پیش کش کررہاہے۔حالانکہ سابق بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے دور حکومت میں کیے گئے 1974 کے باہمی معاہدے کے مطابق یہ جزیرہ سری لنکا کی ملکیت ہے۔بھارت کی جانب سے اس طرح کا مطالبہ سری لنکا کی خودمختاری کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔بھارت کی جانب سے مالی امداد کی آفر نے سری لنکا میں بھارت کی حالیہ امداد پر بھی سوالیہ نشان اٹھا دیے ہیں۔