نئی دلی:(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور نئی دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف دارلحکومت نئی دلی میں آج اپوزیشن انڈیا بلاک کے احتجاج کے پیش نظر بی جے پی ہیڈکوارٹر کی طرف جانے والی سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں اور اور بڑی تعداد میں پولیس اہلکار وں کوتعینات کردیاگیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وسطی دہلی میں کئی مقامات پر پولیس اہلکاروں کے علاوہ پیراملٹری اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔کیجریوال، جو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تحویل میں ہیں، کو ای ڈی نے 21مارچ کوشراب گھوٹالہ کیس میں گرفتار کیا تھا۔عام آدمی پارٹی نے جمعرات کواعلان انڈیا بلاک کی طرف سے کیجریوال کی گرفتاری کیخلاف بی جے پی ہیڈکوارٹرکے باہر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیاتھا۔عام پارٹی کے احتجاج کے پیش نظر پورے دارلحکومت نئی دلی میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے۔عام آدمی پارٹی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف گزشتہ ایک ہفتے سے احتجاج جاری رکھے ہوئے ہے ۔