سرینگر:(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ریاست مہاراشٹر کی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںکشمیر میںمہاراشٹر بون(ہاﺅس) کی تعمیر کیلئے علاقے میں 2.5ایکڑ رقبے پر مشتمل اراضی خرید لی ہے ۔ یہ اقدام کشمیریوں سے زیادہ سے زیادہ زمین ہتھیانے ، انکے وسائل چھیننے اور علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت کو میں تبدیل کرنے کے مودی حکومت کے مذموم منصوبے کا حصہ ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مہاراشٹر کی کابینہ کی منظوری کے بعد بڈگام کے علاقے اچگام میں 2.5 ایکڑ کا پلاٹ حاصل کیا گیا۔ اس زمین پر 77 کروڑ کی لاگت سے مہاراشٹر بھون(مہاراشٹر ہاﺅس) تعمیر کیا جائے گا۔ارضی کی خریداری کی منظوری مقبوضہ علاقے میں مودی کی مسلط کردہ انتظامیہ نے دی ہے ۔