منی پور (نیٹ نیوز)بھارت کی ریاست منی پور میں فسادات کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور میں میتی برادری کے 3 افراد کو ہلاک کر دیا گیا اور متعددگھروں کو آگ لگا دی گئی۔ہجوم نے ضلع بشنوپور میں سیکیورٹی فورسز کی پوسٹوں پر حملہ کیا اور گولہ بارود سمیت کئی ہتھیار لوٹ کر لے گئے۔بھارتی پولیس کا کہنا تھا کہ ہجوم نے منی پور رائفلز کی بٹالین سے اسلحہ اور گولہ بارود چھیننے کی کوشش کی، حالات پھر سے بےقابو ہو گئے ہیں، اسلحہ، گولہ بارود لوٹ لیا گیا۔منی پور میں 3 مئی سے جاری فسادات میں اب تک 180 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔