نیو دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)مودی سرکار کے 2014ء میں اقتدار میں آنے کے بعد بھارت میں اقلیتیوں بالخصوص مسلمانوں کیلئے زندگی تنگ کردی گئی۔بھارت خود کو ایک سیکولر ملک کہتا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ؛
” انتہا پسند بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد ہندوتوا نظریے کو پروان چڑھایا گیا”۔ہندوتوا نظریے کے فروغ کی وجہ سے اقلیتیوں کو سہولیات تو دور کی بات بلکہ انہیں بنیادی حقوق سے بھی محر_وم کردیا گیا۔نام نہاد جمہوریت، جھوٹے سیکولر_ازم کے نعرے اور اقلیتیوں پر مظالم نے بھارت کے جمہوری ملک ہونے کے دعووں کو عالمی سطح پر مسترد کردیا ہےسویڈن میں قائم "ورائٹیز آف ڈیموکریسی انسٹی ٹیوٹ ” کی 7 مارچ کو شائع ہونے والی چشم کشا رپورٹ کے مطابق” جمہوریت اور خود مختاری کی درجہ بندی کے لحاظ سے بھارت کا نام کہیں نظر نہیں آتا”رپورٹ کے مطابق ؛”بھارت کا شمار حالیہ برسوں میں دنیا کے بدترین آمریت پسندوں میں ہوتا ہے” رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ؛” آزادی اظہار رائے اور آزادانہ اور شفاف انتخابات کے لحاظ سے بھارت سب سے نچلے درجے پر ہے "انتہا پسند مودی سرکار ہندوتوا نظریے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ناقدین کو خاموش کرنے کے لیے بغا! وت، ہتک عزت اور انسداد دہ- شت- گر- دی کے قوانین کا استعمال کرتی ہے۔ہندوتوا کی پرچار مودی حکومت نے 2019 میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ایکٹ میں ترمیم کرکے سیکولر_ازم کے آئین کے عزم کو کمزور کردیا مُودی سرکار نے اقتدار میں آنے کے بعد منظم طریقے سے عدالتوں اور سرکاری مشینری کو کنٹرول میں کیا تاکہ انصاف کے تقاضوں کو بھی پامال کیا جاسکےمودی سرکار اقلیتیوں پر مظالم کے ساتھ ساتھ میڈیا کی آزادی پر بھی حملہ آور ہے جس کا مقصد سچ کو سامنے آنے سے روکنا ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ؛” بھارتی حکومت مذ- ہبی آزادی ، سیاسی مخالفین کو کچلنا اور حکومتی پالیسیوں پر احتجاج کرنے والوں کو حراساں کرنے میں سر فہرست ہے "گزشتہ برسوں میں مودی سرکار نے میڈیا کی آزادی کو دبانے، سوشل میڈیا پر کریک ڈاؤن کرنے اور حکومت پر تنقید کرنے والے صحافیوں پر حملے کئے۔ مُودی سرکار پر تنقید کرنے والے صحافیوں کو انکم ٹیکس چھپانے، دہ- شت- گر- دی یا علیحدگی پسند ہونے کے الزاما!ت کی آڑ میں د- ھمکایا جاتا ہے۔انسٹی ٹیوٹ کے لبرل ڈیموکریسی انڈیکس برائے 2023 میں کیے گئے سروے کے مطابق ؛” 179 ممالک میں سے ہندوستان بھی 104 نمبر پر ہے”رپورٹ نے مُودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا اور دُنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے ظاہر کر دیااس رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد کیا اقوامِ عالم مُودی کے فاشسٹ ایجنڈے پر کوئی نوٹس لیں گی؟