بیجنگ( نیٹ نیوز )
چین میں کوئلے کی کان گرنے سے 4 کان کن ہلا اور 49 افراد لاپتہ ہوگئے، سرچ اینڈ ریسکیو عمل جاری ہے ـبرطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کوئلے کی کان گرنے کا واقعہ بدھ کی صبح پیش آیا جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے کان کنوں کو بچانے کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو عمل شروع کردیا گیا، اس دوران 6 کان کنوں کو بچالیا گیا۔نامعلوم وجوہات کی وجہ سے مٹی کا تودہ گرنے کے باعث کان میں پھنسے کان کنوں کی جانیں بچانے کا سلسلہ روک دیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزیر اعظم کی جانب سے انتظامیہ کو کان کنوں کو ہر ممکن صورت میں بچانے کی ہدایت جاری کی گئی جس کے بعد جائے حادثہ پر 900 ریسکیو اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔