لاہور (خصوصی رپورٹ)
قدرت نے اپنے بندوں کیلئے تمام ہی موسموں میں پھلوں کی شکل میں ایسے عمدہ اور اعلیٰ تحفے عطا کئے ہیں کہ جوں جوں انسان کو ان کی افادیت کا علم ہوتا ہے ان کی غیر معمولی اہمیت مزید اجاگر ہو تی ہے اوران کی قدر میں اضافہ ہوتا ہے۔ پھلوں میں ایسا ہی ایک پھل چکوترا بھی ہے جو افادیت کے لحاظ سے غیر معمولی اہمیت کا حامل اور بہت سے طبی فوائد رکھتا ہے،اس کا استعمال قوت مدافعت بڑھانے میں انتہائی مفید ہے۔ اردو میں چکوترا، فارسی میں چکوترہ، سندھی میں چکون اور انگریزی میں گریپ فروٹ کے نام سے پہچان رکھنے والا فروٹ لیموں کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔اس کا قطرعام طور پر تقریباً 4 سے 6 انچ، چھلکا زرد اور مغز سرخی مائل، ذائقہ ترش قدرے تلخ ہوتا ہے جبکہ مزاج سرد تررکھتا ہے۔
گریپ فروٹ میں کیمیائی اجزا ایک عام سائز کا گریپ فروٹ اپنے اندر 52کیلوریز رکھتا ہے۔ نشاستے کی مقدار10سے 12 گرام۔پروٹین کی مقدار ایک گرام۔ فائبر دوگرام۔وٹامن سی64فیصد۔وٹامن Aکی مقدار28فیصد۔پوٹاشیم5فیصد۔تھائی مائن یعنی وٹامن بی ون کی مقدار4فیصد۔میگنیشم کی مقدار 3فیصد اور4فیصد فولک ایسڈ کی مقدار رکھتا ہے۔جبکہ گریپ فروٹ میں شامل اہم جزوbioflavonoids چھاتی کے کینسر کے خلیوں کو پورے جسم میں پھیلنے سے روکتا ہے اور اس کے خلاف غیر معمولی مدافعت رکھتا ہے۔
گریپ فروٹ کے فوائد چکوتراکا جوس مصفی خون بھی ہے اورجگر میں خون پیداکرنے کی صلاحیت کوبڑھاتا ہے جس سے زیادہ صالح خون پیداہوتا ہے۔ معدے کی کارکردگی بڑھتی ہے اور خوراک جلد ہضم ہوکرجزوبدن بنتی ہے۔چکوترا میں اینٹی آکسائیڈنٹس وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں اور جلد کو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ جھریوں کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں جبکہ اس میں موجود جزو اسپیرمیڈائن خلیات کے عمر بڑھنے کے عمل کو سست کردیتا ہے۔ اس کے علاوہ چکوترا کے استعمال کے لاتعداد فوائد جن میں سینہ صاف کرتا ہے،مقوی دماغ، مقوی قلب مسکن صفرا، مقوی جگر،مقوی ہاضم طعام ہے لیکن چکوترا بلغمی مزاج رکھنے والوں کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے بلکہ ایسے مزاج کے لوگوں کو فائدہ کم نقصان زیادہ پہچادیتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ چکوترا کا مسلسل استعمال جلد کے مہلک ترین کینسر ”میلانوما“ کے خطرے میں اضافہ کرتا ہے۔ امریکی محققین کے مطابق چکوترا کے کثرت سے استعمال سے میلانوما کا خطرہ 36 فیصد بڑھ جاتا ہے۔
گریپ فروٹ پر جدید تحقیق ایک جاپانی تحقیق کے مطابق چکوترا کے جوس کا روزانہ ایک ماہ تک استعمال کیا جائے تو جسم میں فاضل کولیسٹرول کی مقدار میں 15فیصد تک کمی لاسکتا ہے جبکہ چکوترا کے تیل کی خوشبو کو 15 منٹ تک سونگھنے کے نتیجہ میں خوراک کی اشتہا اور جسمانی وزن کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ماہرین کے مطابق چکوترا ترش پھل ہے، اس کا جوس غذا ہضم کرنے میں مددگاراور معدے میں تیزابیت کو پیدا ہونے سے روکتا ہے۔ نظام ہضم کو تقویت پہنچا کر تیزابیت اور نتیجتاً متعدد بیماریوں سے حفاظت کا بہترین ذریعہ ہے۔ چکوترا میں شامل وٹامن سی کے اجزا آنتوں کی لچک کو برقرار رکھتا ہے اور دیگرجملہ امراض سے محفوظ رکھنے میں مددگار ہو تا ہے۔ نزلہ، زکام کا سبب عام طور پرتھکاوٹ بنیادی وجہ ہو تی ہے ایسی کیفیت میں چکوترا کے جوس کا باقاعدہ استعمال قوت مدافعت کو بڑھا تا ہے اور آپ کو نزلہ زکام سے محفوظ رکھتا ہے۔ ماہرین چکوترے میں موجود خاص مرکب کو جگر کے کولیسٹرول کو کم کرنے کیلئے فائدہ مند قرار دیتے ہیں اور اس کی غیرضروری پیدائش کو کم کر دیتا ہے۔شوگر کے مریض بے دھڑک چکوترا استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ یہ انسانی جسم میں اس خاص مٹھاس کو کم کرتا ہے، جو شوگر بڑھانے کا باعث بنتی ہے۔
گریپ فروٹ کے چھلکے گریپ فروٹ کاجوس اور گودا تواپنی افادیت رکھتے ہی رکھتے ہیں بلکہ چکوترا کے چھلکے بھی افادیت کے اعتبار سے اہمیت کے حامل اورکام کی چیزہیں۔پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کا مکمل علاج ہے،اس کا چھلکا چہرے پر ملنے سے رنگ نکھرتا ہے اور داغ دھبوں کو دور او رجھائیاں دور کرتا ہے۔سرد موسم میں نزلہ زکام کی شکایت میں اس کے خشک چھلکے اور پودینہ کی چائے فائدہ مند ہے،خصوصی طور پر عمر رسیدہ لوگوں کیلئے یہ چائے انتہائی مفید اور فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔
گریپ فروٹ کا استعمال اور نقصانات
بڑھاپے کے عمل کے خلاف مزاحمت چکوترے میں کافی مقدار میں اینٹی آکسائیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو جلد کو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ جھریوں کے خلاف مزاحمت بھی کرتے ہیں۔ اس پھل میں ایک جز سپیرمیڈائن بھی پایا جاتا ہے اور ایک طبی تحقیق کے مطابق یہ جز خلیات کے عمر بڑھنے کے عمل کو سست کردیتا ہے۔
جسمانی وزن میں کمی کے لیے مفید طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ ایک گلاس چکوترے کا جوس پینا خوراک کی خواہش پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس پھل میں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو میٹابولزم کی رفتار کو بڑھا دیتے ہیں اور چوہوں پر تجربات کے دوران ایک جاپانی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ چکوترے کے تیل کی خوشبو کو 15 منٹ تک سونگھنا بھی خوراک کی اشتہا اور جسمانی وزن کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
چکنی جلد کے خلاف جدوجہد چکوترے میں قدرتی طور پر ایسی خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو جلد میں زیادہ تیل کو ختم کرکے مساموں کو تنگ کرتا ہے۔ یہ پھل جراثیم کش خصوصیات کا بھی حامل ہے جو بیکٹریا کو ختم کرکے کیل مہاسوں کا خاتمہ کرتا ہے۔
کولیسٹرول کی سطح میں کمی ایک طبی تحقیق کے مطابق سرخ چکوترے کا ایک ماہ تک روزانہ استعمال کولیسٹرول کی سطح میں 15 فیصد تک کمی کرتا ہے۔ تاہم چکوترے کے پھل کے ساتھ مخصوص ادویات بشمول امراض قلب کی ادویات کا امتزاج خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے تو اسے اپنی غذا کا حصہ بنانے سے پہلے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔
بالوں کی خشکی سے نجات اس پھل کے جوس میں ایک ایسا جز پایا جاتا ہے جو جسم کے اندر پائے جانے والے خمیر کی سطح کو کم کرتا ہے جس کے نتیجے میں بالوں کی خشکی کا خاتمہ بھی ہوتا ہے، اس کو پینے کی بجائے تیل کی طرح سر پر لگانے سے خشکی کا باعث بننے والی فنگس کا خاتمہ ہوتا ہے۔
گردوں میں پتھری کا خطرہ گردوں میں پتھری کی بڑی وجہ کیلشیئم کی ایک قسم کا بڑھ جانا ہوتا ہے، چکوترے، سیب اور مالٹے وغیرہ کیلشیئم کی سطح کو بڑھاتے ہیں جس کے نتیجے میں پتھری کا خطرہ بڑھتا ہے۔ تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان پھلوں کا بہت زیادہ استعمال کرنا اس خطرے کا باعث بنتا ہے لہذا معتدل مقدار میں انہیں کھانا نقصان دہ نہیں ہوتا پھر بھی گردوں میں پتھری کے تجربے سے گزرنے والے افراد ڈاکٹر سے رجوع کرکے ان کا استعمال کریں۔
کن بیماریوں کیخلاف قوت مدافعت بڑھاتا ہے؟ گریپ فروٹ نہایت اعلیٰ قسم کا مشتہی پھل ہے جو کہ لعاب دہن اور نظام انہضام میں بہتری لاتا ہے۔ صحت بخش اور مقوی غذا بھی ہے۔ تیزابیت باوجود یہ کہ گریپ فروٹ ذائقے میں ترش اور تیزابی ہوتا ہے۔ تازہ پھل نظام انہضام کو اساسیت کا اثر دیتا ہے۔سائٹرک ایسڈ انسانی جسم میں عمل تکسید کے بعد اساسیت کو بڑھاتا ہے۔ اس لیے اس کا جوس تیزابیت کو کم کرنے اور بہت سے نقائص جو تیزابیت سے پیدا ہوتے ہیں کو کم کرنے کیلئے فائدہ مند ہے۔ گریپ فروٹ قبض کشا ہے زیادہ مقدار میں کھانے سے حرکات کو بڑھانے میں مدد گار ہے۔ یہ انتڑیوں کو تندرست اور توانا رکھتا ہے اور پیچش، اسہال، ورم (آنتوں کی سوزش) ٹائیفائیڈ، آنتوں اور نظام انہضام کی دوسری بیماریوں کے خلاف مدافعت پیدا کرتا ہے۔ ذیابیطس ڈاکٹر جوئشیں بائی ریلے لکھتے ہیں کہ گریپ فروٹ شوگر کے مریضوں کیلئے نہایت اعلیٰ غذا ہے۔ اگر گریپ فروٹ کو زیادہ استعمال کیا جائے تو شوگر کی مرض ہونے کے چانس بہت کم ہو جاتے ہیں اگر آپ اللہ نہ کرے شوگر کے مریض ہیں تو تین گریپ فروٹ تین دفعہ روزانہ استعمال کریں۔ اگر آپ مریض نہیں لیکن اس مرض کا خدشہ ہے اور آپ اس سے بچنا چاہتے ہیں تو بھی تین گریپ فروٹ روزانہ استعمال کریں۔
گریپ فروٹ پر تحقیق ترشاوہ پھلوں کی غذائی و طبی خصوصیات پر تحقیق اور تجزیے سے پتہ چلا ہے کہ ان میں نہ صرف وٹامن سی اور اے بلکہ فولاد، فاسفورس اور چونا بھی بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے لہٰذا ان کا استعمال اور تازہ رس نہ صرف وٹا من سی، اے وغیرہ کے حصول کا موثر ذریعہ ہے بلکہ یہ قوت مدافعت میں بھی معاون ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گریپ فروٹ کا استعمال شوگر کو کنٹرول کرنے میں معاون ہے کیونکہ اس میں پایا جانے والا کیروٹی نائیڈ، فلے وی نوائیڈز، نارنجن انسانی جسم کیلئے انتہائی مفید ہے۔ پاکستان میں ترشاوہ پھلوں کے باغات کا رقبہ 192ہزار ہیکٹر تک پہنچ چکا ہے جس میں سے 60فیصد پیداوار صرف ضلع سرگودھا سے حاصل ہوتی ہے۔ ترشاوہ باغات سے تقریباً 20ہزار ٹن سے زائد پیداوار حاصل ہوتی ہے لیکن اس کا صرف 10فیصد حصہ برآمد کیا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر باغبان زرعی ماہرین کی مشاورت سے ترشاوہ پھلوں کے بیج، کھادوں کا استعمال کریں تو وہ بہتر پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔
حکمت کی روشنی میں گریپ فروٹ جسم میں نشاستہ اور چربی کو کم کرتا ہے۔ زیادہ تر پھل، سبزیاں اور جوس استعمال کریں۔ انفلوئینزا گریپ فروٹ کا جوس انفلوائنزا کے خلاف نہایت موثر علاج ہے یہ جسم میں تیزابیت کو کم کرتا ہے اور اس کی کڑواہٹ جو کہ ایک مادے (Maringin) کی وجہ سے ہوتی ہے نظام انہضام کو تقویت دیتی ہے۔ بخار گریپ فروٹ کا جوس بخار کی تمام اقسام میں فائدہ مند ہے یہ پیاس بجھاتا ہے اور بخار کی تپش کی شدت کو کم کرتا ہے۔ جوس کو پانی کے ساتھ ملا کر استعمال کرنا زیادہ مفید ہے۔ ملیریا گریپ فروٹ میں قدرتی کونین موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے گریپ فروٹ ملیریا کے علاج کے علاوہ سردی کے بخار میں بھی موثر ہے۔ گریپ فروٹ میں موجود کونین کو ابال کر چھاننے سے نکالا جا سکتا ہے۔ ست کونین گریپ فروٹ کو ابالنے کے بعد چھان کر حاصل کیا جاتا ہے۔ تھکاوٹ:تھکاوٹ کا علاج گریپ فروٹ جوس اور لیمن جوس کو آدھا آدھا ملا کر ایک گلاس پینے سے کیا جا سکتا ہے اس سے تھکاوٹ اور نقاہت دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ایک ہفتہ لگاتار استعمال انسان کو چاق و چوبند کر دیتا ہے۔ پیشاب کا کم آنا گریپ فروٹ جوس میں حیاتین ج (وٹامن سی) اور پوٹاشیم بہت زیادہ مقدار میں ہوتے ہیں لہٰذا ہم اسے جگر، گردے اور دل کی خرابیوں کے باعث پیشاب کی مقدار کو بڑھانے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کا جوس حاملہ خواتین، خراب گلے، معدے کے کینسر اور وزن گھٹانے میں نہایت معاون ہے۔ کولیسٹرول کم کرنے کی دوائیاں لینے والے لوگوں کو گریپ فروٹ ڈاکٹر کے مشورہ سے استعمال کرنا چاہئیے کیونکہ گریپ فروٹ، دافع کولیسٹرول دوائیوں کے اثر کو ذائل کر دیتا ہے۔
چکوترا، جسے انگریزی میں گریپ فروٹ کہتے ہیں، موسمِ سرما کا خاص پھل ہے, یہ پھل سرد ترین مزاج کا حامل ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق چکوترے میں وٹامن اے، سی، پروٹین، پوٹاشیم، میگنیشیم، فولاد، فاسفورس، نمکیات، نشاستہ اور تھایا مین جیسے مفید اجزاء پائے جاتے ہیں۔چکوترا اینٹی آکسیڈینٹ پھل بھی ہے، جس کا استعمال بڑھاپے کی رفتار سُست کردیتا ہے، معدے کو تقویت بخش کے معدے کی گرانی اور جلن رفع کرتا ہے۔
چہرے کی رنگت نکھارتا ہے اور کولیسٹرول کی مقدار میں کمی لاتا ہے، دورانِ خون بہتر بناتا ہے جبکہ ذیابطیس کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔جیسا کہ ہرشے کا ضرورت سے زائد استعمال نقصان دہ ثابت ہوتا ہے چناں چہ طویل عرصے تک چکوترے کا مسلسل استعمال درست نہیں، اس کا زیادہ لمبے عرصے تک استعمال جگر کے مریضوں کے لیے نقصان کا باعث بن سکتا ہے کیوں کہ اس کا ترش ذائقہ جگر کے لیے نقصان دہ ہے۔
اِسی طرح پھیپھڑے اور گلے کے مرض میں مبتلا مریض بھی چکوترے کے استعمال سے اجتناب برتیں۔اگرچہ چکوترا ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے مفید پھل ہے لیکن اگر کوئی فرد بُلند فشارِ خون کی کوئی دوا استعمال کررہا ہو تو بہتر ہوگا کہ اس کا استعمال نہ کیا جائے۔
گریپ فروٹ ایک پاور ہاؤس پھل ہے جو صحت کے لیے بے شمار فوائد فراہم کرتا ہے۔ اپنی غذا میں چکوترے کو شامل کرنے کی بہت سی وجوہات ہیں، لیکن اگر آپ کو کچھ قائل کرنے کی ضرورت ہے، تو یہاں آپ کے لیے گریپ فروٹ کے 7 سائنسی فوائد موجود ہیں۔
گریپ فروٹ کیا ہے؟
گریپ فروٹ ایک قسم کا لیموں کا پھل ہے جس کا تعلق سنتری اور ٹینگرین سے ہے۔ یہ بیضوی شکل کا ہوتا ہے اور اس کی جلد سرخی مائل پیلی ہوتی ہے۔ اور اندر، آپ کو مختلف قسم کے لحاظ سے سفید، گلابی، یا روبی سرخ گوداملے گا۔
چکوترے کی غذائی اہمیت۔
گریپ فروٹ فائبر، وٹامن سی اور لائکوپین کا بہترین ذریعہ ہے۔ یہ کیلوریز میں بھی کم ہوتا ہے اور اس کا ذائقہ تیز لیکن میٹھا ہوتا ہے۔ یہاں کچھ اہم فوائد ہیں جو وہ اس پھل کی اہمیت پیش کرتے ہیں۔
یہ فائبر کا ایک اچھا ذریعہ ہیں۔
جو ہضم کرنے اور وزن کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
چکوترے میں وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو آپ کے مدافعتی نظام کو بڑھا سکتے ہیں۔
یہ اینٹی آکسیڈینٹس کا ایک اچھا ذریعہ ہیں، جو آپ کے خلیات کو نقصان سے بچانے میں مدد کر سکتے ہیں۔
گریپ فروٹ میں پوٹاشیم، کیلشیم اور میگنیشیم بھی ہوتا ہے، یہ سب ہڈیوں کی صحت کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں۔
چکوترے میں کیلوریز۔
لیکن اگر آپ اپنی کیلوریز کی مقدار دیکھ رہے ہیں، تو آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ چکوترے میں کیلوریز نسبتاً کم ہوتی ہیں۔ ایک درمیانے سائز کے گریپ فروٹ میں لگ بھگ 100 کیلوریز ہوتی ہیں، لہذا اگر آپ ٹریک پر رہنا چاہتے ہیں تو یہ ناشتے کا بہترین آپشن بھی ہوسکتا ہے۔
پہلے آدھا گریپ فروٹ کھانے سے آپ کا وزن کم ہوسکتا ہے اور ان کے کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے۔ لہذا اگر آپ اپنا وزن کم کرنے کا طریقہ تلاش کر رہے ہیں، تو چکوترا کھانا شروع کرنا اچھا ثابت ہوسکتا ہے۔
. چکوترا کینسر سے لڑنے میں مدد کر سکتا ہے
گریپ فروٹ ایک سپر فوڈ ہے جو آپ کی صحت کے لیے بہت کچھ کر سکتا ہے، بشمول کینسر سے لڑنے میں مدد کرنا۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چکوترا چھاتی کے کینسر کے خلیات کی نشوونما کو روکنے میں مدد کر سکتا ہے۔ گریپ فروٹ اینٹی آکسیڈنٹس کا ایک بڑا ذریعہ بھی ہے، جو آپ کے خلیات کو نقصان سے بچانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
لہٰذا اگر آپ اپنی صحت کو بڑھانے کا کوئی طریقہ تلاش کر رہے ہیں، تو چکوترے کو یقینی طور پر آپ کی فہرست میں سب سے اوپر ہونا چاہیے۔ یہ مزیدار، اور غذائیت سے بھرپور ہے، اور آنے والے سالوں تک آپ کو صحت مند رکھنے میں مدد کر سکتا ہے۔۔
گریپ فروٹ ایک غذائیت کا عجوبہ ہے، اور گریپ فروٹ کے دوسرے فوائد میں سے ایک جو تحقیق نے شامل کیا ہے وہ جلد کی صحت کو بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چکوترہ وٹامن سی کا قدرتی ذریعہ ہے جو صحت مند جلد کو برقرار رکھنے کے لیے اہم ہے۔
اس کے علاوہ، چکوترے میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو جلد کو فری ریڈیکلز سے بچانے میں مدد دیتے ہیں، اور یہ لائکوپین کا ایک اچھا ذریعہ بھی ہے، جو بڑھاپے کی علامات کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ لہذا اگر آپ اپنی جلد کی صحت کو بہتر بنانے کا کوئی طریقہ تلاش کر رہے ہیں، تو یہ پھل آپ کی روٹین میں شامل ہونا چاہیے۔
گلابی گریپ فروٹ، چھلا اور کٹا ہوا 1عدد
نارنجی،چھلی ہوئی اور کٹی ہوئی 1 عدد
زیتون کا تیل 2 کھانے کے چمچ
بالسامک سرکہ 2 کھانے کے چمچ
شہد 1 چائے کا چمچ
ہدایات۔
سلاد کے پیالے میں، لیٹش، گریپ فروٹ، اورنج، زیتون کا تیل، بالسامک سرکہ، اور شہد ملا دیں۔ اور کھانے سرو کریں۔
گریپ فروٹ کے ممکنہ منفی اثرات۔
چکوترے کے کچھ حیرت انگیز صحت کے فوائد موجود ہیں، لیکن اس کے چند ممکنہ مضر اثرات بھی ہیں جن سے آپ کو آگاہ ہونا چاہیے۔ مثال کے طور پر.
چکوترا بعض دواؤں کے ساتھ خرابی کر سکتا ہے، جس سے وہ کم موثر ہو سکتے ہیں یا یہاں تک کہ منفی ردعمل کا باعث بن سکتے ہیں۔ لہذا اگر آپ نسخے کی کوئی دوائیں لے رہے ہیں تو بہتر ہے کہ چکوترا کھانے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔
ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مسائل۔
گریپ فروٹ ذیابیطس کے شکار لوگوں کے لیے بھی مسائل کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ یہ جسم میں شوگر کے عمل میں مداخلت کر سکتا ہے۔
دانتوں کے اینیمل کے مسائل۔
آخر میں، چکوترا سائٹرک ایسڈ کا ایک ذریعہ ہے، جو وقت کے ساتھ دانتوں کے اینیمل کو ختم کر سکتا ہے۔ اس لیے استعمال میں اعتدال کی ضرورت ہے۔
جب آپ کی صحت اور تندرستی کو برقرار رکھنے کی بات آتی ہے تو گریپ فروٹ اپنی روٹین میں رکھنے کا ایک طاقتور ذریعہ ہے۔ وہ نہ صرف مزیدار ہیں، بلکہ وہ غذائی اجزاء سے بھی بھرے ہوتے ہیں جو آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتے ہیں۔ گریپ فروٹ کے کئی فائدے ہیں اور ان میں سے سات کو اوپر درج کیا جا چکا ہے۔ اگر آپ صحت مند غذا کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں تو آپ کو ماہر غذائیت سے مشورہ کرنا چاہیے۔
کا ایک ماہ تک روزانہ استعمال کولیسٹرول کی سطح میں 15 فیصد تک کمی کرتا ہے۔ تاہم چکوترے کے پھل کے ساتھ مخصوص ادویات بشمول امراض قلب کی ادویات کا امتزاج خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے، تو اسے اپنی غذا کا حصہ بنانے سے پہلے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔
چکوترے کے نقصانات
منہ کے چھالوں کا مسئلہ
اگر منہ میں چھالے ہورہے ہیں تو چکوترے کو کھانے یا اس کا جوس پینے سے گریز کریں، کیونکہ اس میں موجود تیزابیت جلن مزید بڑھادے گی، ویسے بھی چکوترے کو تیزابیت کی وجہ سے دانتوں کے لیے بدترین غذاؤں میں سے ایک مانا جاتا ہے، جس کا زیادہ استعمال دانتوں کی سطح ختم کرسکتا ہے۔
گردوں میں پتھری کا خطرہ
گردوں میں پتھری کی بڑی وجہ کیلشیئم کی ایک قسم کا بڑھ جانا ہے۔ چکوترے، سیب اور مالٹے وغیرہ کیلشیئم کی سطح کو بڑھاتے ہیں جس کے نتیجے میں پتھری کا خطرہ بڑھتا ہے۔ تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان پھلوں کا بہت زیادہ استعمال کرنا اس خطرے کا باعث بنتا ہے لہذا معتدل مقدار میں انہیں کھانا نقصان دہ نہیں ہوتا۔ پھر بھی گردوں میں پتھری کے تجربے سے گزرنے والے افراد ڈاکٹر سے رجوع کرکے ان کا استعمال کریں۔
گریپ فروٹ کے فوائد
طبی تحقیق کے مطابق اس کے متعدا فائدے درج ذیل ہیں۔
۔1 مدافعتی نظام کے لیے مفید ہے
گریپ فروٹ کو کھانے میں معمول بنا کر کھانا چاہیے اس سے مدافعتی نظام بہتر ہوگا۔ اس پھل میں وٹامن سی کی مقدار بہت زیادہ موجود ہے جو خلیات کو نقصان دہ بیکٹریا اور مختلف وارئرسز سے محفوظ رکھتا ہے۔ وٹامن سی موسمی نزلہ زکام سے فوری نجات دیتا یے۔
ان کے علاوہ چکوترے میں موجود دیگر وٹامنز اور منرلز بھی مدافعتی نظام کے لیے مفید ہوتے ہیں جیسا کہ وٹامن اے کی موجودگی ورم اور مختلف انفیکشن سے محفوظ رکھتے ہیں۔ مزید خصوصیات کا حامل یہ پھل وٹامنز بی، زنک۔ کاپر اور آئرن کی بدولت مدافعتی نظام کے افعال کو کام کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
۔2 بھوک کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے
اس پھل میں مناسب مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے اور ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وہ تمام پھل جن میں فائبر موجود ہوتا ہے وہ پیٹ بھرنے کا احساس بھڑھانے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ پیٹ خالی ہونے کا عمل سست کر دیتا ہے۔
۔3 موٹاپے سے نجات دیتا ہے
چکوترا وزن کم کرنے کے لیے بہترین پھلوں میں میں ایک پھل ہے۔ اس پھل سے وزن کم کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ اسے کھانے سے پہلے آدھا گھنٹہ کھانا چاہیے۔ اس پھل کو کھانے سے 12 ہفتوں میں6۔1 کلو گرام وذن کم کرتا ہے۔ کھانے کے ساتھ بھی گریپ فروٹ کو کھایا جائے جائے تو اس بھی وزن کم ہوگا۔ اس پھل کو اگر وزن کی کمی میں اچھے طریقے سے استعمال کرنا ہے تو اس پھل کو وزن کم کرنے والی ایک مکمل غذا کے ساتھ استعمال کرنا زیادہ اچھا طریقہ ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے روزانہ ایک گلاس چکوتے کا جوس پینے سے ضرورت سے زیادہ کھانا کھانے پے کنٹرول ہو سکتا ہے۔ چکوترے کے تیل کو 15 منٹ تک سونگھنا بھی خوراک کی اشتہا اور جسمانی وزن کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
۔4 دل کی صحت کے لیے مفید ہے
گریپ فروٹ کو معمول میں کھائیں تو اس کی وجہ سے دل کی صحت اچھی رہے گی۔ یہ ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول جیسے عناصر کو قابو پانے میں مدد دے سکتا ہے جو قلب کے امراض کا باعث بنتے ہیں۔ جب ایک تحقیق سے یہ بات دیکھی گئی ہے کہ کچھ لوگوں میں ایک مقابلہ کروایا گیا جس میں ان لوگوں کو 6 ہفتے تک روزانه 3 وقت یعنی صبح، دوپیر، شام گریپ فروٹ کھلایا گیا تو ان سب میں بلڈ پریشر کی سطح دن بھر میں کافی کم دیکھی گئی جبکہ مجموعی کولیسٹرول کی سطح میں بھی بہتری آئی۔
یہ اثرات ممکنه طور پر اس پھل میں موجود ہوتے ہیں جیسا کہ پوٹاشیم ایک ایسا منرل ہے جو دل کی صحت کے لیے بے حد اہم سمجھا جاتا ہے. اس پھل میں پوٹاشیم موجود ہے اس لیے ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے جبکہ فائبر دل کی صحت کے لیے ایک دوا کا کام کرتا ہے۔
۔5 ڈی ہائیڈ ریشن سے بچاتا ہے
چکوترے میں پانی کی مقدار بہت زیادہ موجود ہوتی ہے۔ اس کے ایک درمیانے پھل کے آدھے حصے میں 118 ملی لیٹر پانی موجود ہوتا ہے۔ ڈی ہائیڈ ریشن سے بچنے کا ایک ذریعہ ہے ور اس لیے بھی فائدہ مند ہے کیونکہ لوگ سردیوں میں پانی کم پیتے ہیں تو جسم کو پانی کی کمی سے بچانے کے لیے گریپ فروٹ ایک نعمت ہے۔
۔6 ذیابیطس اور انسولین کی مزاحمت کرتا ہے
اس پھل کو معمول میں کھانا انسولیں کی مزاحمت کی روک تھام کر سکتا ہے جو کہ ذیابطیس کا باعث بننے والا ایک اہم عناصر ہے۔ انسولین کی مزاحمت کے دوران خلیات انسولین پر رد عمل دینا شروع کر دیتا ہے۔ یہ ہم سب جانتے ہیں کہ انسولین جسم کے متعدد افعال کو ریگولرلی ٹکراتا ہے جیسے کہ میٹا بولزم جو بلد پریشر کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔
انسولین کی مزاحمت سے ہارمون اور بلڈ شوگر کی سطح بڑھتی ہے جو دونوں ہی ذیابطیس کا باعث بننے والے اہم عناصر ہیں۔جو لوگ چکوترے کو کھانے کے آدھا گھنٹہ پہلے کھا لیتے ہیں ان لوگوں میں انسولین کی سطح کم دیکھی گئ ہے اور جو انسولین کی مزاحمت ہوتی ہے اس میں بھی واضع کمی آتی ہے۔
۔7 چکوترا ایک طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہے
اس پھل میں کئی مختلف قسم کے اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہیں جو مختلف طبی فوائد کا باعث بنتے ہیں۔ جیسا کہ وٹامن سی خلیات کو نقصان پہنچانے سے روکتے ہیں۔ اس میں موجود وٹامن سی کینسر اور قلب کے امراض کو کم کرتے ہیں۔
اسی طرح اس میں موجود بیٹآ کیروٹین جسم میں وٹامن اسے کی شکل اختیار کر لیتے ہیں اور بینائی کی تمام بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
گریپ فروٹ میں موجود فلیو نوئڈزورم کش خصوصیات رکھتے ہیں جو بلڈ پریشر اور کولیسٹرول ختم کر کے کئی امراض کے خطرات کو نہ صرف کم کرتا ہے بلکہ بہت ساری بیماریوں کے خاتمے کی وجہ بھی بنتا ہے۔
۔8 چکنی جلد کو خلاف کام کرتا ہے
چکوترے میں کچھ ایسے قدرتی اجزا موجود ہوتے ہیں جو جلد میں پیدا ہونے والی تیل کی زیادتی کو آسانی سے جذب کر لیتے ہیں اور جلد کے مساموں کو تنگ کر دیتے ہیں۔ چکوترا جراثیم کش خصوصیات سے بھی بھرپور ہے جو بیکٹیریا کو ختم کر کے کیل مہاسوں کا خاتمہ کرتا ہے۔
۔9 گردوں میں پتھری کے لیے
کیلشیم کی ایک ایسی قسم موجود ہے جس کی زیادتی ہو جانے پر گردوں میں پتھری پر جاتی ہے۔ چکوترے، سیب اور مالٹے جیسے پھلوں میں کیلشیم زیادہ ہوتی ہیں جو کہ گردوں میں پتھری کا باعث بن سکتے ہیں کیونکہ ایک قول کے مطابق زیادتی کسی بھی چیز کی ہو اچھی نہیں ہوتی ہے۔
۔10 خون کی گردش میں بہتری
چکوترے کو اگر اپنی خوراک میں شامل کر لیا جائے تو اس سے خون کی گردش کافی حد تک بہتر ہو سکتی ہے۔ کونکہ اگر جسم میں خون کی گردش ٹھیک ہو تو جسم میں پانی یا دیگر سیال کا اجتماع نہیں ہوتا۔ اس کے علوہ جگر اور پتے کو متحرک کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔
۔11 ڈپرشن کے خلاف کام کرتا ہے
چکوترا یا اس کے تیل کی خوشبو ذہن اور جسم کے مختلف حصوں کو متحرک کرتی ہے جس کے نتیجے میں مختلف ہارمونز خارج ہوتے ہیں جیسا کہ ڈوپامائن اور آکسی ٹاکین جسیے خطرناک ہارمونز جسم سے خارج ہو کر انسانی مزاج کو مزید خوشگوار بناتے ہیں اور یہ سب ہونے سے ذہنی بیماری اور ڈپریشن کے خلاف لڑنے میں مدد ملتی ہے۔
۔12 منہ کے چھالوں کے لیے
اگر آپکے منہ میں چھالے ہو رہے ہیں تو چکوترے کو کھانے یا اس کا جوس پینے سے گریز کریں کیونکہ اس میں موجود تزابیت کو اور زیادہ بڑھا دیتی ہے اور ایک اور وجہ ہے کہ چکوترے کو اسکی تزابیت کی وجہ سے دانتوں کے لیے بھی خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ اس کا زیادہ استعمال دانتوں کی سطح کو ختم کر دیتا ہے۔
۔13 عمر رسیدگی کا عمل کم کرنے میں مددگار
ہمیشہ جوان نظر آنے کی خواہشں مند خواتین کے لیے بھی چکوترے کا استعمال کسی خوش خبری سے کم نہیں ہے کونکہ اس میں موجود اینٹی آکسیڈینت جیسے مرکبات کے علاوہ ایسے اجزا بھی موجود ہوتے ہیں جو اندرونی طور پر عمر رسیدگی کا عمل سست کرتے ہیں اور یوں خواتین اپنی اصل عمر سے کہیں زیاددہ جوان نظر آتی ہیں۔
۔14 کینسر کو روکنے میں مددگار
چکوترے میں موجود انیٹی آکسیڈنٹ اور فالک ایسڈ کینسر کو روکنے میں بے حد مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ آنتوں، لبلبے اور دیگر اقسام کے کینسر کو روکنے کے لیے فالک فالک ایسڈ کا استعمال نہایت تسلیم شدہ ہے۔ ان سب کے علاوہ ایک مطالعے سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ فالک ایسڈ بریسٹ کے کینسر سے بھی بچاتا ہے۔