اسلام آباد(نیوز ڈیسک)
کورونا کے بعد نئے وائرس نے یورپ برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت دنیا کے بعد پاکستان میں بھی خطرے کی گھنٹی بجادی ہے جس کے کیسز اب تک 15سے زائد ممالک میں سامنے آچکے ہیں۔آغا خان اسپتال نے بھی منکی وائرس سے بچاو کے لئے ریڈ الرٹ جاری کردیا ذرائع کے مطابق پاکستان پر بھی اس بیماری کے منڈلاتے خطرے کے پیش نظر قومی ادارہ صحت نے منکی پاکس سےمتعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔ادارہ قومی صحت نے وفاقی اور صوبائی حکام صحت کو منکی پاکس کے مشتبہ کیسز سے متعلق ہائی الرٹ کر دیا ہے جس کے پیش نظر ملک کے تمام داخلی راستوں اور ائیرپورٹس پر مسافروں کی نگرانی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔قومی ادارہ صحت کے ماہرین نے ملک بھرکے بڑے سرکاری و نجی اسپتالوں کوبھی آئسولیشن وارڈقائم کرنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ماہرین قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اسپتالوں میں موجود طبی عملے کو منکی پاکس کے مشتبہ مریضوں سے احتیاط سے پیش آنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق منکی پاکس وائرس جانوروں سے جانوروں اور اب انسانوں میں منتقل ہوگیا ہے جب کہ دنیا میں منکی پاکستان کے 92 کنفرم اور 28 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ منکی پاکس متاثرہ شخص کو ہاتھ لگانےاور دانوں کی رطوبت لگنے سے پھیلتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ منکی وائرس کے خاتمے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے امراض سے بچا جا سکتا ہے