کراچی(شوبز رپورٹر) کراچی اسٹیج کے معروف ڈرامہ پروڈیوسر و ہدایتکار ایم جمیل راہی میگا سپرہٹ میوزیکل پروگرام اور شب ایوارڈ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں 24 اگست کو منعقد کرینگے مذکورہ ایوارڈ تقریب کے سرپرست اعلی معروف پروڈیوسر شہزاد عالم ہیں ایوارڈ تقریب میں عید الاضحی پر پیش کیے جانے والے ڈرامہ "عید جمالو جمالو” کے فنکاروں رؤف لالہ ، ولی شیخ، صبا شیخ، حمیرا خان، لالہ عبد اللہ، فائزہ ملک، سیمرا، سپنا غرل، شبیر بھٹی ،ہدایتکار نعمان خان اور خصوصی ایوارڈ معروف پروڈیوسر اور ٹرپل ایس فلمز پروڈکشن کے روح رواں سردار شیر خان بلوچ کو سال 2023-24 میں بطور ڈرامہ و ٹیلی موویز پروڈیوسر نمایاں کارکردگی پر اسپیشل ایوارڈ دیا جائے گا اس کے علاوہ سماجی فلاحی ثقافتی شعبوں سے وابستہ شخصیات کو ایوارڈ دیا جائے گا جبکہ میوزیکل پروگرام میں معروف فنکار، گلوکار، کامیڈین پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے جس میں معروف فنکارہ سپنا غزل اور شبیر بھٹی خصوصی آئٹم نمبر کرینگے گلوکار وقاص بابر، عشرت ملک، لیلی علی، مراد علی، بوبی کمال، آواز کا جادو جگائیں گے پیشکش عثمان دانہ والا، جاوید اختر، کی ہے چیف آرگنائنر رئیس کیانی اور آرگنائز قربان شیخ، سعید مغل ہیں معاون پروڈیوسرعمران میمن ہے مہمان خصوصی العمران مسعود عالم ہیں دعاگو خادم حسین اچوی اور پروڈکشن انچارج شاہد اسماعیل ہے